لاہورہائیکورٹ میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال،اسکائپ کےذریعےمقدمات کی سماعت کاافتتاح

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 مئی 2017 16:30

لاہورہائیکورٹ میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال،اسکائپ کےذریعےمقدمات ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25مئی2017ء) : لاہورہائیکورٹ نے مقدمات کوجلدنمٹانے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا،جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت اسکائپ کے ذریعے کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اسکائپ کے ذریعے مقدمات سننے کے منصوبے کا افتتاح کردیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی مدد سے مقدمات کی سماعت تیزی سے ممکن پوسکے گی۔وکلا نے اسکائپ منصوبے کو سستے انصاف کی فراہمی کا ذریعہ قرار دے دیاہے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل ریفارمز کا آئی ٹی سے گہرا تعلق ہے،جس کے باعث ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :