خصوصی افراد زیادہ توجہ کے مستحق ،حکومت میں آکر ہر شعبے میںغیر معمولی پذیرائی دینگے ‘ جمشید اقبال چیمہ

حکومت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود خصوصی افراد نے ہر شعبے میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں پہلے ویل چیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

جمعرات 25 مئی 2017 16:59

خصوصی افراد زیادہ توجہ کے مستحق ،حکومت میں آکر ہر شعبے میںغیر معمولی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کی زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ،موجودہ حکومت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود خصوصی افراد نے کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، تحریک انصاف حکومت میں آکر خصوصی افراد کو ہر شعبے میںغیر معمولی پذیرائی دے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں پاکستان ویل چیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی ویل چیئر ٹی ٹونٹی چمپئن شپ 2017ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید فیضان باقر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے کے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے میں اضافے کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

پوری قوم نے دیکھا کہ پنجاب حکومت کی ایماء پر پولیس نے نا بینا افراد کو اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے پر کس طرح بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ یہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں نا بینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس تقریب میں آکر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور کھلاڑیوں نے ویل چیئر پر بیٹھ کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا ہے وہ کسی سے بھی کم نہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں تعلیم ، صحت سمیت روزگار کی فراہمی کیلئے غیر معمولی پذیرائی دینے کی پالیسی تیار کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :