سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا

صدر مملکت ممنون حسین، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں

جمعرات 25 مئی 2017 16:55

سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا۔ جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران سیکرٹری جنرل سارک نے صدر مملکت ممنون حسین، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جنوبی ایشیاء کے لوگوں کی فلاح و بہبو کو فروغ دینے کیلئے سارک کے چھتری تلے پاکستان کی جانب سے علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سارک کا خطہ تما تر قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے کئی چیلنجوں کے باعث اس عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کا ر نہیں لایا جا سکا۔

امجد حسین سیال سارک کے 13ویں سیکرٹری جنرل ہیں انہوں نے رواں سال مارچ میں سارک سیکرٹری جنرل کا چارج سنبھال لیا ۔ انکا تعلق پاکستان سے ہے۔