کوئٹہ:کسٹم حکام نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

15 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی ٹائر،ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا

جمعرات 25 مئی 2017 16:55

کوئٹہ:کسٹم حکام نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 15 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل 15 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ہزارو ں میٹر غیر ملکی کپڑا ،غیر ملکی سیگریٹ، کمبل، آٹو پارٹس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان اشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ خان وزیر کو خصوصی ہدایت دی جس پر انہوں نے انسپکٹرز شفیق احمد ، نصراللہ ،شاہد خان سمیت دیگر عملے نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کر تے ہوئے 15 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 2 لاکھ لیٹر ڈیزل 918 غیر ملکی ٹائر بھاری تعداد میں آٹو پارٹس غیر ملکی کمبل، سیگریٹ ہزاروں میٹر غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ڈائریکٹر اشرف علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ خان وزیر نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایرانی ڈیزل، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر غیر ملکی سامان سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور مختلف مقامات پر کارروائیاں کر تے ہوئے 15 کروڑ10 لاکھ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لیا ہے اس سے قبل بھی کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لاکھوں لیٹر ڈیزل اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی قبضے میں لی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری یہ کا رروائیاں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آئندہ بھی جاری رہیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک افغان بند ہونے کے باوجود کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلائی جا سکے ۔