مردم شماری:شہری آبادی میں اضافہ ،دیہی علاقوں میں کمی کا رجحان

پنجاب کے دوسرے بڑے شہر میں 22 لاکھ آبادی کا اضافہ ،آبادی54 لاکھ سے بڑھ کر85 لاکھ ہوگئی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ردوبدل اور اضافہ متوقع

جمعرات 25 مئی 2017 16:55

مردم شماری:شہری آبادی میں اضافہ ،دیہی علاقوں میں کمی کا رجحان
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)پاکستان کے تیسرے بڑے اور پنجاب کے د وسرے بڑے شہرفیصل آباد کی آباد ی 2017مردشماری میں 19سال بعد 22لاکھ کا اضافہ اور دیہی علاقوں میں صرف 9لاکھ کا اضافہ جبکہ ضلع کی آبادی 54لاکھ سے بڑھ کر 85لاکھ تک پہنچ گئی،شہر ی آبادی میں اضافہ جبکہ دیہی علاقوں کی آباد ی میں کمی کارحجان سامنے آیا ہے،آبادی میں اضافہ کے بعد قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ردوبدل اور اضافہ متوقع ہے،آن لائن کے مطابق حالیہ جاری مردشماری کی غیر حتمی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1998ء میں ضلع فیصل آباد کی آبادی54لاکھ تھی جو کہ اب ساڑھے 85لاکھ ہوگئی ہے جبکہ شہر ی آبادی 23لاکھ تھی جوکہ اب 45لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دیہی علاقوں میں آبادی 1998ء میں 31لاکھ تھی جس میں 19سال بعد صرف 9لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ دیہاتوں سے لوگوں کا شہروں کی طرف بڑھتا ہو رحجان پایا جارہا ہے، اس طرح ضلع فیصل آبادکی آباد ی میں اضافہ کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اضافہ بھی متوقع ہے 1970ء فیصل آباد ضلع کی 9نستیں تھیں جبکہ اس وقت ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی فیصل آباد میں شامل تھا جبکہ موجودہ فیصل آباد ضلع کی قومی اسمبلی 11اورصوبائی اسمبلی کی 22 نستیں ہیں ، آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع اور سیاسی مصبررین کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع فیصل آباد کے 16قومی اور 32صوبائی اسمبلی کے حلقے بن سکتے ہیں، جبکہ تحصیل جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ بھی مل سکتاہے،کیونکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2013ء کے انتخابات میں جڑانوالہ کی عوام سے اس کو ضلع بنانے کا وعدہ کیاتھا،