ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی ، تین وکلا کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کیلئے ایک دن کی مہلت

جمعرات 25 مئی 2017 16:51

ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی ، تین وکلا کو تحریری معافی نامہ جمع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے تین وکلا کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کیلئے ایک دن کی مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر کارروائی شروع کی تو تین وکلا بیرسٹر احتشام مہر احسن اور انعام آفریدی عدالت میں پیش ہوئے ۔

تینوں وکلا نے استدعا کی کہ تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے لیے وقت مانگا جس پر فل بنچ نے استدعا منظور کر لی اور وکلاء کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی۔گزشتہ سماعت پر تینوں وکلاء نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جس پر فل بنچ نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ تینوں وکلاء پر ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :