سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ میں عدالت پیش نہ ہونے کے حکم میں 21 ستمبر تک مزید توسیع

جمعرات 25 مئی 2017 16:51

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ میں عدالت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کے حکم میں 21 ستمبر تک مزید توسیع کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلبی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

مشتاق احمد سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی پولیس پنجاب کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماذل ٹائون میں عوامی تحریک کے استغاثہ پر آئی جی پولیس پنجاب کے طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔درخواستگزار کے وکیل نے اعتراض کیا کہ عدالت نے حقائق کے برعکس آئی جی پولیس پنجاب کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت مشتاق سکھیرا آئی جی پولیس پنجاب نہیں تھے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ میں طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست پر مزید کارروائی 21 ستمبر کو ہو گی۔