قائم مقام آئی جی پنجاب نے 29 اہلکاروں کو ٹریننگ کالجز میں ڈیڑھ سال سے ڈیوٹیاں نہ کرنے پر معطل کر دیا

جمعرات 25 مئی 2017 16:51

قائم مقام آئی جی پنجاب  نے 29 اہلکاروں کو ٹریننگ کالجز میں ڈیڑھ سال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے 29 اہلکاروں کو ٹریننگ کالجز میں ڈیڑھ سال سے ڈیوٹیاں نہ کرنے پر معطل کر دیا، اہلکار ڈیڑھ سال سے ڈیوٹی کے احکامات نظر انداز کر رہے تھے، اہلکاروں میں 7 اے ایس آئی اور 22 ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے 29 اہلکاروں کو ٹریننگ کالجز میں ڈیوٹی نہ کرنے پر معطل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں نے ٹریننگ کالجز میں ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا تھا، اہلکار ڈیڑھ سال سے احکامات کو نظر انداز کر رہے تھے، اہلکاروں میں 7 اے ایس آئی اور 22 ہیڈ کانسٹیبل شامل تھے، جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے 29 اہلکاروں کو معطل کر دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :