شیخو پورہ :نیشنل ایکشن پلان کے تحت 15 غیر ملکیوں سمیت1500 ملزمان گرفتار کئے،ڈی پی او

ملزمان کے قبضہ سے 3کلاشنکوف، 51بندوقیں،درجنوں پسٹل ، دو درجن رائفلیں، ہزاروں گولیاں ، کاربین کے علاوہ 100کلو چرس ،2500سے زائد شراب کی ولائیتی جعلی برانڈ کی بوتلیں، شراب کی 2چالوں بھٹیاں، مسروقہ ناجائز اسلحہ ،نقدی ،ٹریکٹر، آٹو رکشہ ،موبائل فون، موٹر سائیکلیں،اور گولیاں برآمد کر لیں ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 16:47

شیخو پورہ :نیشنل ایکشن پلان کے تحت 15 غیر ملکیوں سمیت1500 ملزمان گرفتار ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت شیخوپورہ پولیس نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی حدود میں چھاپے مار کر 15غیر ملکیوں سمیت 1500ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 3کلاشنکوف، 51بندوقیں،درجنوں پسٹل ، دو درجن رائفلیں، ہزاروں گولیاں ، کاربین کے علاوہ 100کلو چرس ،2500سے زائد شراب کی ولائیتی جعلی برانڈ کی بوتلیں، شراب کشید کرنے والی 2چالوں بھٹیاں،ہزاروں لیٹر لائن اور لاکھوں روپے کے قیمتی گھریلو سامان برآمد کر لیا جب کہ چار خطرناک ڈکیت گینگ کے چار سرغنوں یاسین عرف لتری ڈکیت گینگ، شہباز عرف بشارتی ڈکیت گینگ، اعجاز عرف ججی ڈکیت گینگ، سکندر عرف سکندری ڈکیت گینگ کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بھی مال مسروقہ ناجائز اسلحہ ،نقدی ،ٹریکٹر، آٹو رکشہ ،موبائل فون، موٹر سائیکلیں،اور گولیاں برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی پی او سرفراز خان ورک نے ایس پی انوسٹی گیشن مسعود رضا، ایڈیشنل ایس پی شہباز الہی ، ڈی ایس پی سٹی خالد محمود گجر ، ڈی ایس پی صدر علی اختر انصاری،ڈی ایس پی لیگل احسان الہی وٹو،ڈی ایس پی ٹریفک اعظم بسراء، ڈی ایس پی فیروزوالہ آصف زمان ، ڈی ایس پی مریدکے نواز سیال ،ڈی ایس پی صفدرآباد جمیل احمد،ایس ایچ اوز عامر محبوب وینس، شاہد رفیق، محمد لطیف گجر، حاجی افتخار احمد بھٹی، خرم ڈوگر، سید وجیہ الحسن شاہ، رب نواز، سلیم اختر نیازی،رانا محمد اعظم، حاجی محمد اکرم کمبوہ،PROواجد عباس، غضنفر علی اُپل،انچارج سکیورٹی میاں منظور احمد،PSOمرتضیٰ ڈوگرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔

سرفراز خاں ورک نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان اشتہاری،خطر ناک ڈکیت گینگ اور جرائم پیشہ افراد نے ابتدائی تفتیش میں بڑی بڑی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ شیخوپورہ پولیس جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری ایمانداری سے ڈیوٹی دے کر عوام میں پولیس کے مورال کو مزید بلند کریںجبکہ خطر ناک ڈکیت گینگز، اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی جان کی پراوہ نہ کر کے ڈیوٹی سرا نجام دینے والوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقدس رمضان المبارک میں مساجد ، امام بارگاہوں، اور روزہ افطار کروانے والی جگہوں پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔اور اخترام رمضان آرڈینینس کے مطابق روزہ خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں غفلت لاپرواہی اور کوتاہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی تاہم پولیس لائن میں پولیس میس پر ملازمین کو باوقار طریقہ سے سحری اور افطاری کا بندو بست کیا گیا ہے اورمیری کوشش ہو گی کہ میں وقتا فوقتا میںپولیس لائن میں ملازمین کے ہمراہ میس میں افطاری کروں گااور پہلا روزہ ہر صورت میں پولیس لائن میں افطار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بازاروں رمضان بازاروں، شاپنگ سنٹروں ، اور بس ویگن اڈوںپر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اور ان پر CCTVکیمرے لگا کر سیکیورٹی اقدامات کو مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ رمضان المبارک میں کسی بھی جگہ میں ناخوشگوار واقع کی اطلاع دینے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے فوری اطلاع کے لیے 056-9200101-2-3پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ 15اور وائرلیس کنٹرول 056-9200110پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہی

متعلقہ عنوان :