نیب نے پوسٹ آفس شور کوٹ کے پوسٹ ماسٹر کو 1کروڑ 21لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا

جمعرات 25 مئی 2017 16:30

نیب نے پوسٹ آفس شور کوٹ کے پوسٹ ماسٹر کو 1کروڑ 21لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان پوسٹ میں مبینہ مالی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے پوسٹ آفس شور کوٹ کے پوسٹ ماسٹر کو 1کروڑ 21لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پوسٹ ماسٹر عبدالمناف نے مجموعی طور پر 35مختلف اکائونٹس سے خطیر رقم خرد برد کی۔تحقیقات کے دوران مختلف گواہان اور اکایونٹ ہولڑرز کے بیانات حاصل کیے گئے۔ملزم کے خلاف عوامی فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزام میں ڈائرکٹ انکوائری شروع کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :