وزیر صحت کی زیر صدارت ایل سی سی آئی میں اجلاس ،ترکی کے تجارتی وفد کی شرکت

جمعرات 25 مئی 2017 16:30

وزیر صحت کی زیر صدارت ایل سی سی آئی میں اجلاس ،ترکی کے تجارتی وفد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکی کی تجارتی کمپنیوں کے نمائندوں ڈاکٹر مہمت اور اونلوٹگرل کے علاوہ ایل سی سی آئی کے صدر عبدالباسط، وائس پریذیڈنٹ ، سیکرٹری ایل سی سی آئی ، ایگزیکٹو ممبرز اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کے فوکل پرسن ڈاکٹر ید اللہ نے شرکت کی-ترک پلاسٹ کمپنی نے ترکی میں آٹو ڈسٹریکٹو سرنجزکے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جو ان کی کمپنی ترکی میں بڑے پیمانے پر تیار کررہی ہے - خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت پنجاب بیماریوں کی روک تھام کے لئے آٹو ڈسٹریکٹو سرنجز کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے اس سلسلے میں ترکی کی کمپنی سے استفادہ کیا جاسکتا ہی-خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کرانے میں ترکی کی وزارت صحت کے تعاون کو سراہا-بعدازاں صوبائی وزیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اور ترکی کے تجارتی نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو ترکی اور صوبہ پنجاب کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لے گی-

متعلقہ عنوان :