پولیس افسران کو وزیر داخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا،آئی جی سندھ

جمعرات 25 مئی 2017 16:30

پولیس افسران کو وزیر داخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کسی پولیس آفیسر کو وزیر داخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا گیا۔ اس حوالے سے غلط تاثر عام کر کے اپنا مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سینٹرل پولیس آفس سے جاری بیان میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کسی افسر کو وزیر داخلہ کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا گیا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ افسران متعلقہ ہیڈ کوارٹرز سے باہر جانے کی اطلاع دفاتر میں نوٹ کرائیں۔ جب افسران سندھ کے دیگر اضلاع میں فرائض انجام دے رہے ہوں تو اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز میں اطلاع دینا ضروری ہوتا ہے۔ جاری کیے گئے احکامات اعلی حکام کی ہدایات کے عین مطابق ہیں۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس حوالے غلط تاثر عام کیا جا رہا ہے جسکا مقصد اپنا مفاد حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :