کراچی، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 25 مئی 2017 16:27

کراچی، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ادھر سرجانی ٹاؤن سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں نے پکڑ لیے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر سرجانی ٹان سیکٹر سیون ڈی میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل عوام نے ڈاکوں کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائکل برآمد کر لی گی ہے۔

متعلقہ عنوان :