صحافی کی بڑی ذمہ داری ہے ، اس کے قلم سے تقدیر بدل جاتی ہے ،ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو

جمعرات 25 مئی 2017 16:27

صحافی کی بڑی ذمہ داری ہے ، اس کے قلم سے تقدیر بدل جاتی ہے ،ڈاکٹرعبدالقیوم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ صحافی کی بڑی ذمہ داری ہے ، اس کے قلم سے تقدیر بدل جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں سابق ڈائریکٹر اطلاعات حکومت سندھ ایس ایم اقبال کی کتاب صحافت اور حکمران کی تقریب رونمائی میں کیا، عبدالقیوم سومرو نے مزید کہا کہ قربانی کمزور دیتا ہے، طاقتور پردے کے پیچھے چھپ جاتا ہے ،ہم نے اپنی ذات، خاندان کیلیے بہت کچھ کیا ،لیکن ملک کیلیے کچھ نہیں کیا ،صاحب کتاب ایس ایم اقبال نے کہاکہ انفارمیشن میں آنے کے بعد صحافیوں سے تعلقات ہوگئے ہیں ، اکثر صحافی پہلے ہی کچھ بتادیتے ہیں،انھوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعا ت اور میڈیا میں رابطہ ضروری ہے، ہمارا دفتر منی پریس کلب کہلاتا تھا ،مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہاکہ ایس ایم اقبال میرے ساتھ رہے ہیں، بڑی محنت سے کام کرتے ہیں ، سابق صوبائی وزیر دوست محمد فیضی نے کہاکہ صحافت او رحکمران چکی کے دو پاٹ ہیں جن کے درمیان انفارمیشن کا شعبہ پستا ہے۔

(جاری ہے)

دوست بنانا ایس ایم اقبال کا فن ہے، اقبال نے اپنے دفاتر کے ساتھ حکومت کے وقار کو برقرار رکھام ۔رضوان صدیقی نے کہاکہ معاشرہ اتنا زوال پذیر نہیں تھا جس شخص کوبھی اللہ نے توفیق دی ہے وہ ضرور لکھے۔ تقریب سے مقصود یوسفی،آغا مسعود ، اے ایچ خانزادہ ،شاہد جتوئی ،دردانہ شہاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔