وزیراعلی پنجاب نے چکن پاکس کی بیماری پھیلنے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کی وجوہات اور ذمہ داریوں کا تعین کریگی

جمعرات 25 مئی 2017 16:27

وزیراعلی پنجاب نے چکن پاکس کی بیماری پھیلنے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد سمیت متعدد اضلاع میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کی وجوہات کا پتہ چلانے اور اس حوالے سے ذمہ داران کا تعین کرنے اور آئندہ بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں سفارشات مرتب کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہی- جس کے کنوئنر سابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل ظہور ہوں گے جبکہ ممبران میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ساجد چوہان ، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹیک ڈاکٹر نعیم الدین میاں شامل ہیں-یہ کمیٹی فیصل آباد اور متعدد دیگر اضلاع میں لاکڑا کاکڑاکی بیماری پھیلنے کی وجوہات ، بیماری کی روک تھام میں گیپس کی نشاندہی اور آئندہ بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں دس دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :