فاٹا میں انگریز کے نافذ کردہ کالے قانون کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، سراج الحق
جمعرات 25 مئی 2017 16:24
(جاری ہے)
نئی نسل نے ایف سی آر کے خلاف زبردست مہم چلائی اور بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
انہی قربانیوں کے نتیجے میں مرکزی حکومت نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ، اس کمیٹی نے قبائلی علاقوں کے دورے کئے اور حکومت کو رپورٹ پیش کی کہ قبائلی عوام اس نظام کے خلاف ہیں۔ وہ صوبے کے ساتھ انضمام اور پاکستان کے شہری حقوق چاہتے ہیں، وہ عدالتی نظام، معاشی اور انتظامی اختیارات اور مساوی حقوق چاہتے ہیں۔ موجودہ سٹیٹس کو میں یہ سب چیزیں ناممکن ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے، ہم فاٹا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان ، ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام کو قومی اسمبلی میں حق دیا جائے ، ممبران حاضری تو کرتے ہیں لیکن وہ اپنے علاقوں کے لئے نہ قانون سازی کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے حق کے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی میں بھی ان کو نمائندگی درکار ہے، تاکہ انہیں صوبے کے وسائل میں بھی حصہ ملے ، مرکز کے وسائل میں بھی ان کو حصہ ملے اور انہیں بھی پاکستان کے شہریوں کی طرح حقوق حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے قبائلیوں کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا تھا،اور قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی تھی، ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قبائلی عوام اور جرگے کے مشورے سے ہر وہ قدم اٹھائیں جس سے قبائلی عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔ اللہ نے قبائلی عوام کو تاریخی موقع دیا ہے ،ا گر انہوں نے اس موقع کو ضائع کردیا تو مزید ستر سال ایف سی آر کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.