سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ٹی او آرز بننے کے بعد ہی کیا جائے گا، وقت کی کمی کے باعث 30 ممالک کے رہنما امریکہ اسلامی اجلاس سے خطاب نہیں کرسکے، اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کی ہے،گزشتہ دنوں جب گروپ کے حکام نے کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا تو ان پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جو کہ افسوسناک ہے، بھارت کے کل بھوشن یادیو اور عالمی عدالت انصاف کے حوالے سے دعوے غلط ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لیے ایل او سی پر تناؤ میں اضافہ کر رہا ہے، پاک افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں ممالک کے حکام کی فلیگ میٹنگ جاری ہے، میٹنگ کے بعد ہی باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیاجائیگا
دفتر خارجہ کے ترجمان محمدنفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 25 مئی 2017 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت میں اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد میں شمیولیت کا حتمی فیصلہ ٹی او آرز بننے کے بعد کیا جائیگا، مجوزہ اتحاد کی حمایت کرنے کے باوجود یہ بات واضح کی گئی تھی کہ اتحاد میں باضابطہ شمولیت کا فیصلہ اتحاد کے ٹی او آرز بننے کے بعد کیاجائے گا، اس حوالے سے وزیر دفاع کا ایک پالیسی بیان بھی موجود ہے۔
پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ، اپنے اسی اصولی موقف کی بنیاد پر جب سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہ خطہ میںدہشت کے خاتمے کے لیے اجتماعتی کوششوں کا آغازکر رہا ہے، پاکستان نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے تقریر نہ کرنے کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کانفرنس میں تاخیر کے باعث بہت سے ممالک کے سربراہان وہاں تقریر نہیں کر سکے ہیں جس پر سعودی شاہ سلمان نے ذاتی طور پر ان ممالک سے باضابطہ معذرت کی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنی تقریر کے دوسرے پیرا میں اسلامی ممالک اور عرب ممالک کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات کا ذکر کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام دنیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کی ہے،گزشتہ دنوں جب گروپ کے حکام نے کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا تو ان پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جو کہ افسوسناک ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لیے ایل او سی پر تناؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کی آزادی کی تحریک کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگا رہا ہے، امریکہ سمیت عالمی برادری کو کنٹرول لائن پر پاک بھارت تناؤ پرتشویش ہے۔بھارتی فوج کا معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے،بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے،عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر گزشتہ 70 برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ اسئلہکشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان سے بھارت کے پاکستان میں مداخلت، تخریب کاری اور بھارت کی دہشت گردوں کو مالی امداد کے ثبوت ملتے ہیں۔ چمن سرحد کی بندش سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ ایک باقاعدہ مشاورت کا نظام موجود ہے، اس مشاورتی میکنزم کے تحت ہم افغان حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب کے معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں اسکے علاوہ اس معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن سے بھی معاونت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ ہونے تک کلبھوش کو سزا نہ دینے کا کہا ہے۔ بھارت کے کل بھوشن یادیو اور عالمی عدالت انصاف کے حوالے سے دعوے غلط ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.