یوم تکبیر اتوار کو منایا جائے گا

جمعرات 25 مئی 2017 15:39

یوم تکبیر اتوار کو منایا جائے گا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) فیصل آبادڈویژن سمیت ملک بھر میں 19 واںیوم تکبیر 28مئی بروز اتوار کو بھر پور طریقے سے منا یا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوم تکبیر کی سالگرہ کے سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن اور صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈکوارٹرز پرمختلف سیاسی ، دینی ،مذہبی ،عوامی جماعتوں کے زیر اہتمام تقریبات ہوں گی جن میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے 28 مئی 1998ء کو بھارت کی جانب سے کئے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالم اقوام اور یہود و ہنود کا ہر قسم کا دباؤ بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر یکے بعد دیگرے 7 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام بھی پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے جائیں گے ۔