بیلٹ و روڈ منصوبہ تعاون کا کافی امکان فراہم کرتا ہے ، ملائیشیا کے حکام اور ماہرین کا اتفاق

جمعرات 25 مئی 2017 15:38

بیلٹ و روڈ منصوبہ تعاون کا کافی امکان فراہم کرتا ہے ، ملائیشیا کے حکام ..
کوآلالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ملائیشیا کے حکام اور ماہرین نے جمعرات کو یہاں بیلٹ و روڈ منصوبے کے بارے میں منعقدہ ایک بین الاقوامی فورم میں اس امرسے اتفاق کیا کہ چین کے تجویز کردہ منصوبے نے تعاون کیلئے زبردست امکان فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے شعبے میں نائب وزیر ایس کے دیو امینی نے کہا کہ ملائیشیا ایسی پالیسیوں کا معاون ہے جن کی توجہ اقتصادی نمو پر مبذول ہے ، اس لئے وہ بیلٹ و روڈ منصوبے کے تحت مرتب کئے جانیوالے اقدامات کی مدد کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ و روڈ منصوبہ چین اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کیلئے کافی امکان فراہم کرتا ہے۔