Live Updates

حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے ‘ بہکی بہکی باتیں کی جا رہی ہیں ‘ نعیم الحق

جمعرات 25 مئی 2017 15:36

حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے ‘ بہکی بہکی باتیں کی جا رہی ہیں ‘ نعیم الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے ‘ بہکی بہکی باتیں کی جا رہی ہیں ‘ جے آئی ٹی پر غلط طریقے سے دبائو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ جے آئی ٹی خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو بھی بلائے ‘ مریم نواز کو معافی مانگنے کیلئے آخری نوٹس دے رہا ہوں‘ سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل عام پر بھی رپورٹ چھپائی گئی ‘ اطلاعات ہیں اکرم شیخ نے قطری شہزادے سے ملاقات کی‘ بجٹ کے بعد پی ٹی آئی ردعمل کا اظہار کرے گی‘ نوا زشریف نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور گروی رکھ دیا ہے ۔

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پاس بطور وزیر اعلیٰ شوگر ملز کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی پر غلط طریقے سے دبائو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی ہارون پاشا کا بیان بھی ریکارڈ کرے۔ جے آئی ٹی خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو بھی بلائے۔ صدیق الفاروق ‘ بیگم کلثوم کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے۔

نعیم الحق نے کہاکہ مریم نواز کو معافی مانگنے کیلئے آخری نوٹس دے رہا ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل عام پر بھی رپورٹ چھپائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں اکرم شیخ میں قتل عام پر بھی رپورٹ چھپائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعات ہیں اکرم شیخ نے قطری شہزادے سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی نے تمام ثبوت سپریم کورٹ کو فراہم کر دئیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس مسترد کر دئیے۔ حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ بہکی بہکی باتیں کی جا رہی ہیں ۔ بجٹ کے بعد پی ٹی آئی ردعمل کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا اور گروہ رکھ دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا عوام انتظار کر رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات