نئے ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کی حتمی منظوری

جمعرات 25 مئی 2017 15:36

نئے ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کی حتمی منظوری
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کہا ہے کہ گوادر پر نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی،حکومت سمندری حدود کے محافظوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی‘مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں پاک نیوی نے اہم کردار اداکیا،معاشی خوشحالی اور میری ٹائم شعبے کی ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک بحریہ کے ائیر سٹیشن پی این ایس صدیق کے آپریشنل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سٹیشن کے قیام سے علاقے میں سماجی اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔گوادر پر نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں بھی پاک نیوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیس پر صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

حکومت سمندری حدود کے محافظوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی۔ معاشی خوشحالی اور میری ٹائم شعبے کی ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ فضائی سٹیشن بحری دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ہو گا۔ پاکستان میری ٹائم وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے وسیع مواقع فرام ہوں گے۔ فضائی سٹیشن سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔