صدر مملکت نے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس یکم جون کوطلب کرلیا

جمعرات 25 مئی 2017 15:35

صدر مملکت  نے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس یکم جون کوطلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس یکم جون بروز جمعرات دن گیارہ بجے کو طلب کرلیا‘ صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ گزشتہ پارلیمانی سال میں حکومتی کارکردگی کے اہم پہلوئوں پر روشنی اور نئے پارلیمانی سال میں کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت م منون حسین نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس یکم جون بروز جمعرات دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے جس میں وہ گزشتہ پارلیمانی سال میں حکومتی کارکردگی کے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نئے پارلیمانی سال میں اس حوالے سے مزید تجاویز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :