زکوة کٹوتی:یکم رمضان کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے

جمعرات 25 مئی 2017 15:27

زکوة کٹوتی:یکم رمضان کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) ملک بھر میں تمام بینکس اور مالیاتی ادارے یکم رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے زکوٰةکیٹوتی کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ بنکوں اور مالیاتی اداروں کا سٹاف آن ڈیوٹی ہو گاجبکہ بینک سے لین دین نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ پر زکوٰة کی کیٹوتی نہیں ہو گی تاہم بچت اکاؤنٹس پر زکوٰة کٹوتی کی جائے گی