عمران دوسروں کیلئے احتساب اور اپنے لئے استثنیٰ مانگ رہے ہیں،محسن شاہ نواز رانجھا

جمعرات 25 مئی 2017 15:22

عمران دوسروں کیلئے احتساب اور اپنے لئے استثنیٰ مانگ رہے ہیں،محسن شاہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان دوہرے معیار کی سیاست نہ کریں وہ دوسروں کے لئے احتساب لیکن اپنے لئے استثنیٰ چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن)نے اُن کی مفاد پرستی کی سیاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے عمران خان کا اب احتساب شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے لیکن نیازی اینڈ کمپنی کاحساب نہ دے کر عمران خان احتساب سے بھاگ رہے ہیں خیبربنک کو لوٹنے والے دوسروں کے احتساب سے پہلے خود کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 34شمالی میں مسلم لیگ (ن)کے عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے خطہ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے حاصل ہوں گے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بجلی کے تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ملک میں سٹرکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس سے اجناس کا منڈیوں تک آسانی سے پہنچنے سے ہمارے کسان بھائیوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بدولت واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 65میں تعمیر وترقی کا نیا باب رقم کردیا ہے علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں حلقہ کے عوام نے جس طرح ہمیں اپنی محبت سے نوازا ہے وہ باعث اعزاز ہے عوام کی محبتوں کا قرض ترقیاتی کاموں سے ادا کررہے ہیں اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک شعیب اعوان، میاں اکرام الحق ، رب نواز چھینہ ، ڈاکٹر حسن سلطان کھرل، میاں عمر فاروق کلیار، چوہدری جاوید چیمہ ، چوہدری خالد مسعود رانجھا ، رائے حامد رضا بھٹی ، ملک رب نوا ز فروکہ ، چوہدری سرور مسیح کاہلوں و دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :