ڈاکٹر عظمیٰ معاملے کا ڈراپ سین: بھارت پہنچ گئیں

ڈپٹی بھارتی ہائی کمشنر نے عظمیٰ کو واہگہ بارڈر پر الوداع کیا

جمعرات 25 مئی 2017 15:13

ڈاکٹر عظمیٰ معاملے کا ڈراپ سین: بھارت پہنچ گئیں
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) ضلع بونیر کے شہری طاہر علی سے پسند کی شادی کرنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی ٰکے معاملے کاڈراپ سین ہو گیااوروہ خیر و عافیت سے بھارت پہنچ گئیں، بھارت روانگی سے قبل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ڈاکٹر عظمیٰ کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تھے جہاں انہوں نے عظمیٰ کو الوداع کیابھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ نے بونیر کے طاہر علی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ یکم مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ڈاکٹرعظمیٰ کی درخواست پر اسے واپس جانے کی اجازت دے دی تھی، ڈاکٹرعظمیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھاکہ طاہر نے اس سے زبردستی شادی کی، بھارت میں اس کی بیٹی بیمار ہے، اس لئے اسے واپس جانے کی اجازت دی جائے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طاہرعلی اوربھارتی خاتون عظمیٰ کی درخواستوں کی سماعت کی تھی جس میں انہوں نے عظمیٰ کوبھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے اصلی امیگریشن فارم عظمیٰ کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :