اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے ‘ وزیر اعظم

جمعرات 25 مئی 2017 15:01

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے ‘ وزیر اعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہاہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے ‘ ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کی بھرپور شرکت سے ہی خوشحالی ممکن ہے ‘ حکومت تمام برادریوں کے یکساں حقوق یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم لیگ(ن) کے صدر شام سندر ایڈوانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔

ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کی بھرپور شرکت سے ہی خوشحالی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول میں اقلیتی برادری کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تمام برادریوں کے یکساں حقوق یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ شام سندر ایڈوانی نے و زیر اعظم کو صوبہ سندھ میں اقلیتوں کے امور سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :