وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا ،ْ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائیگی

جمعرات 25 مئی 2017 14:52

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا ،ْ آئندہ مالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل جمعہ کو ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 2017-18کے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج)جمعہ کو ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کی منظوری دی جائیگی ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار دار (آج)جمعہ کو چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وفاقی بجٹ پیش کرینگے نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ، 50 فیصد ایڈہاک الاونس تنخواہوں میں ضم کرنے اور ملازمین کیلئے منجمد شدہ ہاؤس رینٹ الاونس بھی بحال کئے جانیکا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :