گھوٹکی ،ْ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے ورثاء کے بیان قلم بند کرلئے

جمعرات 25 مئی 2017 14:52

گھوٹکی ،ْ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت پر بنائی گئی ..
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) گھوٹکی میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے ورثاء کے بیان قلم بند کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

تین روز قبل پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی خبر میڈیا پر نشر کی گئی جس کے بعد آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیا ۔ اے ڈی خواجہ کی حکم پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم گھوٹکی پہنچی اور مقتول کے ورثاء کے بیان قلم بند کئے۔انکوائری کمیٹی کی سر براہی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ قدوس کلوڑ نے کی ۔ واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایس ایچ او،ہیڈ محرر اور اے ایس آئی نواز شر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :