پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات کا طریقہ غلط ہے ،ْکچھ ثابت نہیں ہوپائیگا ،ْ فیصل واوڈا

جمعرات 25 مئی 2017 14:52

پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات کا طریقہ غلط ہے ،ْکچھ ثابت نہیں ہوپائیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پی ٹی آئی رہنماپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات کا طریقہ غلط ہے ،ْلہذا اس سے کچھ ثابت نہیں ہوپائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہاکہ بدقسمتی سے پاناما کے معاملے کی تفتیش کیلئے ہمارا کسی ملک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رسائی ہے جس سے حقائق تک پہنچا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک اس جے آئی ٹی میں کسی نے بھی تکنیکی سوال نہیں کیا کہ کسی بھی چیز کے وقت اسٹامپ ڈیوٹی ہوتی ہے اور اس کی مدد سے تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر یہی کام ہمیں مل جائے تو دو مہینے کے بجائے ہم یہ کام 15 روز میں مکمل کرکے دکھا سکتے ہیں۔