Live Updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 25 مئی 2017 14:51

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ ساڑھے چھ بجے شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہونگے۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ساڑھے چھ بجے شام وزارت مذہبی امورمیلوڈی ،ْ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر رمضان المبارک کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں ٹیلی فون نمبروں 03009285203, 03006329700, 03335453499، 0519207880، 03006831822 پر چاند کے حوالے سے اطلاعات اور شہادتیں دی جاسکیں گی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات