اسلام آباد ،ْ غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں ،ْ چیف کمشنر آفس

جمعرات 25 مئی 2017 14:51

اسلام آباد ،ْ غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کیلئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں تاہم اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔