دنیا کی دوبڑی طاقتوں امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی -برطانیہ کی جانب سے امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ختم کردیا گیا-برطانیہ نے سرکاری طور پر معلومات کا تبادلہ امریکی حکام سے کیا تھا جو امریکی میڈیا نے جاری کردیں -برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ-صدرٹرمپ کی جانب سے خفیہ معلومات روس کو دیئے جانے پر اسرائیل اور امریکا کے درمیان پہلے سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 25 مئی 2017 14:34
(جاری ہے)
ان گرفتاریوں کے بعد زیرِ حراست فراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مانچسٹر بم حملے کی معلومات امریکہ کو نہ دینے کا فیصلہ اس حملے کے بعد کی تصاویر امریکی میڈیا میں جاری کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے حکام نے حملے کے مقام پر ملبے کی تصاویر نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے کے بعد ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ برطانوی حکام کی جانب سے ان معلومات کا تبادلہ سرکاری طور پر امریکی عہدیداروں سے کیا گیا تھا جوکہ امریکی میڈیا نے جاری کردیں‘برطانیہ اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کررہا ہے کہ سرکاری طور پر حکومتی عہدیدران سے شیئرکی گئیں معلومات امریکی میڈیا تک کیسے پہنچیں۔برطانوی وزیرِ اعظم ٹریسا مے جمعرات کو نیٹو کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اس حوالے سے برطانیہ کے خدشات کا اظہار کریں گی۔گریٹر مانچسٹر پولیس کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کی انٹیلی جنس کا تبادلہ جلد بحال ہو جائے گا تاہم ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ابھی وہ غصے میں ہیں۔اب تک برطانیہ میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے کہ آیا لیبیائی نڑاد خودکش بمبار سلمان عبیدی تنہا کام کر رہا تھا یا اس کو کسی کی مدد حاصل تھی۔ جبکہ مانچسٹر میں خودکش حملہ کرنے والے شدت پسند سلمان عبیدی کے والد رمضان اور چھوٹے بھائی ہاشم کو لیبیا میں ملیشیا نے حراست میں کے لیا ہے۔ اس کے بھائی پر نام نہاد تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تعلق کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ عبیدی کے کالج میں ہم جماعتوں نے الگ الگ ٹیلی فون کالز کر کے پولیس کو ان کے شدت پسند نظریات سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رڈ نے کہا ہے یہ ممکن ہے کہ مانچسٹر حملے کا مشتبہ بمبار سلمان عبیدی تنہا کام نہیں کر رہا تھا۔امبر رڈ نے کہا کہ برطانیہ بھر میں سڑکوں پر 3800 فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں تاہم ان کے مطابق سکیورٹی کو لاحق خطرے کی سطح کو انتہائی درجے پر رکھنا عارضی عمل ہو سکتا ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کو کسی حد تک بمبار کے بارے میں معلوم تھا۔برطانیہ میں جمعرات کی صبح 11 بجے ایک منٹ کے لیے ہلاک شدگان کی یاد میں خاموشی اختیار کی جائے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سلمان عبیدی کو صرف بم لے جانے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اصل میں اسے بنانے والا کوئی اور ہے۔ اس سے پہلے امریکا کے صدرڈونلڈٹرمپ کے بارے میں خبریں سامنے آئیں کہ انہوں مبینہ طور پرنے اسرائیل کی جانب سے شیئرکی جانے والی خفیہ معلومات کا تبادلہ روس سے کیا جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا-صدرٹرمپ کے حالیہ دورہ اسرائیل پر بھی اس کے اثرات نظر آئے جب بین القوامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیل کے بعض راہنماءاتنے برہم ہیں کہ وہ ٹرمپ کا استقبال نہیں کرنا چاہتے جنہیں اسرائیلی وزیراعظم نے آمادہ کیا -عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی اسرائیل کی وائٹ ہاﺅس سے ناراضگی کی خبریں بھی کئی دنوں تک امریکی اور بین القوامی میڈیا میں زیربحث رہیں -مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.