موجودہ جمہوری حکومت تمام کمیونٹیز کے لئے ہم آہنگ انداز میں یکساں مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے

وزیراعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر شام سندر ایڈوانی سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 14:15

موجودہ جمہوری حکومت تمام کمیونٹیز کے لئے ہم آہنگ انداز میں یکساں مواقع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے‘ موجودہ جمہوری حکومت تمام کمیونٹیز کے لئے ہم آہنگ انداز میں یکساں مواقع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر شام سندر ایڈوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

شام سندر ایڈوانی نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں اقلیتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک اسی صورت میں خوشحال ہو سکتا ہے اگر تمام کمیونٹیز اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم نے حقیقی طور پر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کے حصول کے اجتماعی مقصد کے حوالے سے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے کردار اور خدمات کو سراہا۔