پاک افغان چمن بارڈر 21 ویں روز بھی مکمل طور پر سیل، تجارت اور آمدروفت بھی معطل

جمعرات 25 مئی 2017 14:09

پاک افغان چمن بارڈر 21 ویں روز بھی مکمل طور پر سیل، تجارت اور آمدروفت ..
چمن۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاک افغان سرحدچمن بارڈر 21 ویں روز بھی مکمل طورپر بند رہا۔ سرحد پر فورسز بدستور تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چمن محمد قیصر خان ناصر کے مطابق چمن سرحد کی بندش کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیدل آمدورفت بھی مکمل بند ہے جبکہ سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے اور سرحد کھولنے کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔