پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان لڑکی کو کینیڈا کے پہلے 5 معلم میں شمار ہونے کا اعزاز حاصل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 13:53

پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان لڑکی کو کینیڈا کے پہلے 5 معلم میں شمار ..
کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : پاکستانی ںژاد کینیڈین نوجوان لڑکی کو کینیڈا کے اعلیٰ درجے کے 5 معلمین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مونٹیسوری ٹیچر سبرینا رحمان کوکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کینیڈا کے اعلیٰ معلمین میں شامل ہونے کے اعزاز سے نوازا۔

(جاری ہے)

سبرینا کو تعلیمی میدان میں قابلیت ہونے پر کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیونے وزیر اعظم ایوارڈ 2017ء سے نوازا۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ معلمین کو یہ ایوارڈ تعلیم کے میدان میں ان کی قابلیت، مثالی طرز عمل اور تعلیم سے وابستگی کی بنیاد پر دیا گیا۔ ایوارڈ یافتہ انجینئیر معلم سبیرنا رحمان نے لیٹل اسکالرز مونٹیسوری میں بطور ڈائریکٹر ترقی نصاب سٹیم پروگرام (STEM: Science, Technology, Engineering, Math) کی بنیاد رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :