بُرا وقت آیا تو خود بندوق لے کر سعودی عرب کے دفاع کے لیے جاؤں گا۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 13:39

بُرا وقت آیا تو خود بندوق لے کر سعودی عرب کے دفاع کے لیے جاؤں گا۔ شیخ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ پانامہ معاملے میں قانون یا نون کا جنازہ نکلے گا۔ اب میں کہتا ہوں کہ پانامہ کیس میں نون کا جنازہ نکلے گا اور ضرور نکلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ ملک اپنی اسی حالت میں قائم نہیں رہ سکتا۔ کرپشن کے الزامات لیے غیر مقبول لیڈر شپ سے ملکی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔ اب یہ لوگ ملزم کے طور پر پیش ہوں گے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر حرمین شریفین یا سعودی عرب پر کوئی بُرا وقت آیا تو بحیثیت مسلمان اور پاکستانی میں اپنی بندوق کے ساتھ دفاع کرنے جاؤں گا۔