باجوڑایجنسی کے ناوگئی بازا رمین بینک قائم کرنیکا مطالبہ

جمعرات 25 مئی 2017 13:34

باجوڑایجنسی کے ناوگئی بازا رمین بینک قائم کرنیکا مطالبہ
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) باجوڑایجنسی کے ناوگئی بازا رمین بینک قائم کرنیکا مطالبہ ۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سابق صدر اور قبائلی رہنماء شیخ جہانزادہ نے کہا ہے کہ ناوگئی بازار باجوڑایجنسی کا مشہور تجارتی اور کاروبار ی مرکز ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے بینک نہ ہونے کیوجہ سے ملازمین اور کاروباری طبقہ مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہیں ۔لہذا ہم پبلک کے مفاد کی خاطر گورنر خیبر پختونخواہ اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ فی الفور ناوگئی بازار میں قومی بینک کا ایک شاخ قائم کیاجائیں تاکہ مقامی سطح پر معیشت اور روزگار ترقی کرسکے ۔