فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال فاٹا والی بال کے فروغ میں سب سے بڑارکاوٹ ہیں‘یعقوب کاکا

جمعرات 25 مئی 2017 13:34

فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال فاٹا والی بال ..
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) باجوڑایجنسی سے یعقوب کاکا نے ایک بیان میں آل فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے صدر سید اخونزادہ چٹان اور فاٹا اولمپلکس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری سے مطالبہ کیا کہ فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال فاٹا والی بال کے فروغ میں سب سے بڑارکاوٹ ہیں کیونکہ مذکورہ شخص کئی سالوں سے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کی غلط فیصلوں سے فاٹا والی بال زوال پزیر ہے کیونکہ خور شید اقبال والی بال کے فروغ کی بجائے ذاتی کاموں کو ترجیح دیتاہے لہذا اُن کو جلد از جلد جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :