فاٹا اصلاحا ت میں مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے‘فضل مالک

جمعرات 25 مئی 2017 13:34

فاٹا اصلاحا ت میں مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے‘فضل مالک
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) باجوڑایجنسی کے سماجی کارکن فضل مالک نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام یہاں کے عوام کا فیصلہ ہے اور فاٹا اصلاحا ت میں مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کیساتھ بات چیت میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات رکواکر فاٹا کے عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دیاہے اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نوازشریف قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے حق میں نہیں ہیں ۔

فضل مالک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کی مخالفت کرنیوالے قبائلی عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں اورجو لوگ اصلاحات کی مخالفت کررہے ہیں وہ فاٹا کے عوام کے دشمن ہیں ۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ سے فی الفور فاٹا اصلاحات کی منظوری دیکر فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائیں ۔

متعلقہ عنوان :