چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن عارف والا کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 مئی 2017 13:34

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے تحصیل بار ایسو سی ایشن عارف والا کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں بار کے صدر سید فخر اسلام شاہ، نائب صدر عمر فاروق، جنرل سیکرٹری چودھری عباس، جوائنٹ سیکرٹری لیاقت علی اور لائبریری سیکرٹری قاضی عمران شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ سیدخورشید انور رضوی بھی موجودتھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،،فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاء کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے،وکلاء رہنمائوں نے سائلین اور وکلا ء کی آسانی کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :