نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 12:59

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 15 ملین روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 74 پیسے کمی کی سفارش کی تھی لیکن سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 96 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :