سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 30 مئی کو طلب کر لیا

جمعرات 25 مئی 2017 13:05

سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی بارے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل 30 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر 3بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں کلبوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اورقومی سلامتی سے متعلقہ دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :