چینی کمپنی نے ساہیوال کول پاور مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل، مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی

جمعرات 25 مئی 2017 13:05

چینی کمپنی نے ساہیوال کول پاور مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے ریکارڈ قائم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) چینی کمپنی نے ساہیوال کو ل پاور مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کول پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے سے مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 660 ‘660 میگاواٹ کے دو یونٹوں پر مشتمل ہے جس کے پہلے یونٹ نے پیداوار شروع کردی ہے۔

ہوانگ شینڈانگ اور شینڈانگ روئی سائنس و ٹیکنالوجی گروپ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر 2015ء میںعملی آغاز کیا اور چینی کمپنی نے یہ منصوبہ22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے اور اس میں ماحول دوست سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بنائو ‘چلائو اور منتقل کرو ( بی او ٹی ) کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے اور 30سال کے بعد اسے حکومت پنجاب کے حوالے کردیا جائے گا۔

منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 80کروڑ ڈالر ہے اور یہ 1700ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔1320 میگا واٹ بجلی کے بعد اگلے مرحلے میں اسے مزید 1000 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ چینی کنسورشیم میں شامل ہوانگ شینڈانگ کا اس میں حصہ 51فیصد اور شینڈانگ روئی سائنس و ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ 49 فیصد ہے ۔