بینظیر ہائوسنگ اسکیم ،ْچودھری اشرف کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 25 مئی 2017 13:05

بینظیر ہائوسنگ اسکیم ،ْچودھری اشرف کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء)بینظیر ہائوسنگ اسکیم کرپشن کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم چودھری اشرف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔بینظیر ہائوسنگ اسکیم میں ساڑھے 22 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہونے والی سماعت میں جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر 5 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیب نے بتایا کہ ملزم چودھری اشرف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ملزم نے رقم کی ٹرانزیکشن کے لئے ذاتی اکائونٹ کا بھی استعمال کیا تھا جبکہ ملزم چودھری اشرف اٹھارہ ماہ سے جیل میں ہے۔