سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دیگی ،ْ نعیم الحق

عید کے بعد نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو جائے گا ،ْترجمان پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 13:05

سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دیگی ،ْ نعیم ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ والے جے آئی ٹی پر دباو ڈال رہے ہیں ،ْحکومت جے آئی ٹی کوناکام بنانے کی کوشش میں ہے تاہم سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دیگی ،ْ حکمرانوں نے نیوز لیکس کے متعلق رپورٹ چھپا لی ،ْ ن لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے سازشیں کررہی ہے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو جائے گا اور امید ہے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو بلا کر تفتیش کی جائے گی۔