کوہاٹ ،ْ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران دستی بم حملے میں ایس ایچ اوتھانہ لاچی زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی سے پولیس موبائل پر حملے میں مطلوب دہشت گردانعام اللہ ماراگیا

جمعرات 25 مئی 2017 13:03

کوہاٹ ،ْ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران دستی بم حملے میں ایس ایچ اوتھانہ ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) کوہاٹ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران دستی بم حملے میں ایس ایچ اوتھانہ لاچی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نواحی علاقہ سماری روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کی جوابی کارروائی سے پولیس موبائل پر حملے میں مطلوب دہشت گردانعام اللہ ماراگیا ،چند روز قبل حملے میں چار پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔مقابلے کے دوران دہشت گردوں نے د ستی بم سے حملہ بھی کیا، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ لاچی افضل خان زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :