طاہر علی سے پسند کی شادی کر نے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ واپس وطن پہنچ گئی

جمعرات 25 مئی 2017 13:03

طاہر علی سے پسند کی شادی کر نے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) یکم مئی کو ضلع بونیر کے شہری طاہر علی سے پسند کی شادی کرنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے معاملے کاڈراپ سین ہو گیااوروہ جمعرات کی صبح واپس بھارت پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ڈاکٹر عظمیٰ کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تھے۔بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ نے بونیر کے طاہر علی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ یکم مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ڈاکٹرعظمیٰ کی درخواست پر اسے واپس جانے کی اجازت دے دی تھی ،ْ ڈاکٹرعظمیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھاکہ طاہر نے اس سے زبردستی شادی کی ،ْبھارت میں اس کی بیٹی بیمار ہے ،ْ اس لئے اسے واپس جانے کی اجازت دی جائے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طاہرعلی اوربھارتی خاتون عظمیٰ کی درخواستوں کی سماعت کی تھی جس میں انہوں نے عظمیٰ کوبھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے اصلی امیگریشن فارم عظمیٰ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :