حکومت نے محکمہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ،حفیظ الرحمن

جمعرات 25 مئی 2017 13:03

حکومت نے محکمہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ،حفیظ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے پہلے ای پی آئی ویئر ہائوس کا افتتاح کیا جس کا قیام یونیسف کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بہت جلد بلتستان میں بھی ای پی آئی ویئر ہائوس کا افتتاح کیا جائے گا اور دیامر میں بھی ای پی آئی ویئر ہائوس کاا فتتاح کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ای پی آئی ویئر ہائوس کے قیام سے صوبے کے تمام بچوں کو موثر ویکسنیشن یقینی بنائی جاسکے گی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں اب کوئی بھی بچہ ایسا نہیں رہے گا جس کو بروقت ویکسنیشن نہ ہونے کی وجہ سے خسرہ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ای پی آئی ویئر ہائوس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے محکمہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور درکار وسائل فراہم کئے ہیں اب صحت کے شعبے میں بہتری آنی چاہئے۔