وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کادورہ

نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کے لئے انکوبیٹرسنٹرکاافتتاح

جمعرات 25 مئی 2017 13:03

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کادورہ
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایم این سی ایچ اور یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کیلئے انکوبیٹر سنٹر کا افتتاح کیا۔اس خصوصی یونٹ کیلئی2لاکھ ڈالر کی مشینری خریدی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلا ع میں نوزائیدہ بچوں کی تحفظ کیلئے اس قسم کے سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

اس موقع پر ملک میںیونیسف کے نمائندہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو نوزائیدہ بچوں کے تحفظ کیلئے قائم کئے جانے والے سپیشل یونٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم آر آئی یونٹ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پنجاب حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایم آر آئی مشین کا تحفہ دیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ تکنیکی ماہرین اور محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد مشین کے تنصیب کا عمل مکمل کریں تاکہ عوام کو ایم آر آئی کی سہولت میسرآسکے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کے دورے کے موقع پر ڈی ایچ کیو گلگت میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے اعلان کردہ خصوصی مراعاتی پیکیج کا چیک پی ایم اے کے صدر اور ایم ایس کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر مریضوں اور تیماداروں میں گل ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔