ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی جھُک کر زمین کو ہاتھ لگایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 12:29

ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی جھُک کر زمین کو ہاتھ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ روز بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ڈاکٹر عظمیٰ براستہ واہگہ بارڈر بھارت واپس پہنچیں۔ بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی ڈاکٹر عظمیٰ نے جھُک کر اپنی زمین کو ہاتھ لگایا۔

اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

وطن واپسی پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بھارت کی بیٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمہیں جو کچھ بھی سہنا اور برداشت کرنا پڑا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔


ڈاکٹر عظمیٰ کچھ دیر میں بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو پاکستان آئیں جہاں 3 مئی کو انہوں نے بونیر کے رہائشی طاہر علی کے ساتھ پسند کی شادی کی اور بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں وطن واپسی کی درخواست دائر کی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپسی کی اجازت دی جس پر آج ڈاکٹر عظمیٰ کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پار کر وا کے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔ واہگہ بارڈر پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :